ایڈنبرگ
…اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں ثابت ہو گیا ہے کہ سورج کی
روشنی ناصرف بلڈ پریشرکم کرتی ہے بلکہ اس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ
بھی کم ہو جاتا ہے۔ایڈنبرا یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق میں واضح کیا
گیاکہ صرف 20منٹ تک دھوپ سینکنے کے بعدانسانی جسم میں موجود خون کی شریانوں
سے ایک خاص قسم کا مرکب خارج ہونے لگتا ہے جو بلڈ پریشر کم کرنے میں بیحد
مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ طبی ماہرین نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ نائٹرک
آکسائیڈ نامی یہ مرکب فشارِ خون ایک چوتھائی حدتک کم کردیتا ہے جس سے دل
کے دورے اور فالج کا خطرہ بھی ختم ہو جاتا ہے ۔
Friday, 10 May 2013
سورج کی روشنی بلڈ پریشر اور امراضِ قلب میں مبتلا افراد کیلئے مفید
Posted by Unknown on 04:16 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment