اپنی مشہور I/O کانفرنس میں،گوگل نے نئے نیکسس اسمارٹ فون کا اعلان کرنے کی بجائے اعلان کیا کہ یہ سٹاک اینڈرائیڈ او ایس کے ساتھ گلیکسی ایس 4 فروخت کرے گا۔ اس فون میں بھی وہی خصوصیات ہوں گی جو اوریجنل گلیکسی ایس 4 میں ہوتی ہیں بس اتنا فرق ہو گا کہ سام سنگ کی اپنی ٹچ وز نیچر کے ساتھ یو آئی کے بجائے سکن-فری اینڈرائیڈڈ یو آئی ہو گا۔
ہو سکتا ہے سام سنگ کی خصوصی ایپس اس میں دستیاب نہ ہوں لیکن یہ ایک کھلے بوٹلوڈر کے ساتھ آئے گا لہذٰا امکانات کی حد ختم نہیں ہو گی۔ اور ظاہر ہے،مارکیٹ میں کسی بھی دوسرے موجودہ اینڈرائیڈ ڈیوائس سے پہلے اس فون کی اپ ڈیٹس آئیں گی۔ اور گوگل کی غیر مصالحانہ اور قابل بھروسہ حمایت کا شکریہ۔
یہ فون 16 جی بی کی قابل توسیع میموری کے ساتھ آئے گا اور یہ 649 ڈالر میں دستیاب ہو گا۔ چلنے والے اینڈرائیڈ کا ورژن ابھی نامعلوم ہے، ہو سکتا ہے کہ گوگل کانفرنس میں اینڈرائیڈ کے نئے ورژن کا اعلان کر دے لیکن ہم یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یہ فون ابتدائی طور پر گوگل کے اپنے گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہو جائے گا۔
اگر آپ بھول گئے ہیں تو اس صور میں گلیکسی ایس 4 کی مندرجہ ذیل خصوصیات پر نظر ڈال لیں۔
- اینڈرائیڈ 4.2.2 جیلی بین سیمسنگ نیچر یو آئی کے ساتھ کسٹمائزڈ
- 5 انچ ڈسپلے مع 1080x1920 پکسلز کی مکمل ایچ ڈی ریزولوشن
- کارننگ گوریلا گلاس 3 کا تحفظ اور سپر حساس سکرین
- 7.9 ملی میٹر موٹا
- وزن: 130 گرام
- اوکٹا کور Exynos پروسیسر مع 8 کورز اور پاور وی آر SGX 544MP3 جی پی یو
- 2 جی بی ریم مع 16/32/64 جی بی قابل توسیع میموری
- 13 میگا پکسل عقبی کیمرہ مع ایچ ڈی آر اور 1080 پکسلز مکمل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ
- آپٹیکل امیج استحکام
- 2 میگا پکسل 1080p مکمل ایچ ڈی سامنے کا کیمرہ
- بلوٹوتھ 4.0، 2.0 مائیکرو یو ایس بی، یو ایس بی-او ٹی جی، آئی آر بلاسٹر، وائی فائی ہاٹ سپاٹ، جی پی ایس
- 2600mAh بیٹری
- وائٹ فراسٹ اور سیاہ ہلکے رنگوں میں دستیاب
0 comments:
Post a Comment