Thursday 16 May 2013


فلوریڈا…این جی ٹی… اکثر وبیشترنہار منہ ایسا نظارہ دیکھنے کو مل جاتا ہے جو کبھی انسان کا پورا دن خوشگوار تو کبھی ناخوشگوار بنانے کا سبب بن جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کے رہائشیوں کو ایساہی ایک نظارے کو دیکھنے کا اتفاق ہوا جب صبح سویرے آنکھ کھلتے ہی گھر میں بن بلائے مہمان سے واسطہ پڑا۔یہاں بن بلائے مہمان سے مطلب کوئی انسان نہیں بلکہ 8فٹ لمبے مگرمچھ سے ہے جسے دیکھتے ہی جہاں گھر والے حیران تھے وہیں خوفزدہ بھی جنہوں نے فوری طور پر مگرمچھ پکڑنے والی کمپنی کی مدد حاصل کرتے ہوئے اس خطرناک مہمان سے چھٹکارا پالیا۔

0 comments:

Post a Comment