کراچی…گزشتہ
دو دنوں میں سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث آج مقامی سطح پر ایک
تولہ سونا 650 روپے سستا ہوگیا،دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق اپریل میں
عالمی قیمتیں کم ہونے سے پہلے مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں اور ایشیا کے
عوام نے بڑی تعداد میں سونا خریدا تھا۔ سال 2013 کے آغاز سے اب تک سونے کی
عالمی قیمت 17 فی صد کمی کے بعد 1 ہزار 373 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ آج ایک
تولہ سونے کی مقامی قیمت بھی 650 روپے کمی کے بعد 53 ہزار 500 روپے کی سطح
پر پہنچ گئی ہے۔اس سے پہلے اپریل کے وسط میں سونے کی قیمت 1 ہزار 321 ڈآلر
فی اونس تک کم ہوچکی ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں
عالمی قیمتوں میں کمی سے پہلے یعنی جنوری تا مارچ 2013 میں چین اور بھارت
کی عوام نے مجموعی طور پر 23 فی صد اضافے کے ساتھ 551 ٹن سونا خریدا، اس کے
علاوہ مختلف ممالک کے مرکزی بنکوں نے بھی 109 ٹن سونا خریدا تھا۔اس عرصے
میں سونے کے عالمی سرمایہ کاری فنڈ فائدے میں رہے کیوں کے انھوں نے مہنگی
قیمت پر 177 ٹن سونا فروخت کردیا تھا۔
Friday, 17 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment