Friday, 17 May 2013


اسلام آباد…پاکستان میں بجلی کا قحط پڑا ہے، ایران میں گندم کی لوڈشیڈنگ، پاکستان اناج دے گا، ایران بجلی فراہم کرے گا، نگراں وفاقی کابینہ نے بارٹر کی منظوری دے دی۔ نگراں وزیراعظم میر ہزارخان کھوسوکی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس اسلام آبادمیں ہوا۔ اجلاس نے وزارت کامرس کی جانب سے ایران کو ایک لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی سمری کی منظوری دی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایران کوگندم کی شدیدقلت کاسامناہے، اس لیے پاکستان نے برادر ہمسائیہ ملک کوگندم برآمدکرنیکافیصلہ کیا۔ دوسری طرف وزارت تجارت کے ذرائع کہتے ہیں کہ ایران کو گندم بارٹر سسٹم کے تحت پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بجلی فراہمی کی قیمت کے طور پر برآمد کی گئی ہے کیونکہ ایران پرعالمی پابندیوں کے باعث بجلی کی قیمت رقم کی صورت میں ادانہیں کی جاسکتی۔ وفاقی کابینہ نے بروقت اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن ،مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب میں کہناتھاکہ ایک جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعداقتداردوسری حکومت کومنتقل ہوناتاریخی لمحہ ہے۔ اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورت حال پرغورکیاگیا۔ چین کے وزیراعظم کے آئندہ دورہ پاکستان پرسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے علاوہ سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔

0 comments:

Post a Comment