ممبئی
…این جی ٹی …اگر آپ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں انٹارکٹیکا کی سردی
کے مزے لینا چاہتے ہیں تو تیار ہو جائیے اس آئس کیفے میں جانے کیلئے جسے
مکمل طور پر برف سے تیار کیا گیا ہے۔The Chilloutنامی اس بر فیلے کیفے میں
موجود ہر شے مکمل طور پر برف سے بنائی گئی ہے جسکی وجہ سے کیفے میں داخل
ہونے کیلئے گرم کپڑے پہننے ضروری ہیں ورنہ ٹھنڈ لگ جائیگی۔اس ہو ٹل میں
بیٹھنے اور کھانے پینے کے استعما ل کی اشیاء سے لیکر فرنیچر،فانوس،پردے اور
حتیٰ کے مشروبات کے گلاس وغیرہ تک مکمل طور پر برف تراش کر تیا ر کیے گئے
ہیں۔تواب تیار ہوجائیے دبئی کے40ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت والے موسم سے
نکل کر آئس کیفے کے اندر منفی6 سینٹی گریڈ کی سردی انجوائے کرنے کیلئے،جہاں
40منٹ کا مزا لوٹنے کے لیے آپکو صرف60درہم ادا کرنے پڑیں گے۔
Monday, 20 May 2013
دبئی کا منفردکیفے، شدید گرمی میں بھی منفی 6درجہ حرات کے مزے!
Posted by Unknown on 02:34 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment