Monday, 20 May 2013


فیصل آباد…فیصل آباد میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگادی۔خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاوٴن میں گھریلو جھگڑے پر محمد جمیل نامی شخص نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ جس سے عشرت بی بی خاتون بری طرح جھلس گئی۔ شور مچنے پر محلے والوں نے پہنچ کر متاثرہ خاتون کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ آگ سے عشرت بی بی کاآدھا جسم جھلس گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم جمیل نے دعوی ٰ کیا ہے کہ ا س نے عشرت بی بی کو آگ نہیں لگائی ہے بلکہ اس نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی ہے۔

0 comments:

Post a Comment