Friday, 24 May 2013



٭ خیالات جب پاک ہوجاتے ہیں، متحد ہو جاتے ہیں، جب متحد ہو جاتے ہیں ، بلند ہو جاتے ہیں اور خیالات کی بلندی انسانی معراج کا ابتدائی مقام ہے۔
٭ علم ذات تک اور عشق صفات تک پہنچاتا ہے۔
٭ متوکل وہ ہے جسے اللہ کی ربوبیت پرایسا تکیہ ہوجیسا کہ بچے کو ماں پر ہوتا ہے۔
٭ آنکھ دیکھ سکتی ہے بول نہیں سکتی۔ زبان بول سکتی ہے دیکھ نہیں سکتی، دل جان سکتا ہے نہ دیکھ سکتا ہے ، نہ بول۔
٭ کرم لا محدود ہے ۔اگر کرم قدر کا مقدور ہوتا ، محدود ہوتا اور اگر محدود ہوتا تو ناقص ہوتا۔
٭ مدبر کی تدبیر تقدیر کو نہیں ٹال سکتی۔ قادر مقتدر ہے۔جب چاہے ، جیسا چاہے کرے۔اگر تقدیر اٹل ہوتی، دعا کا حکم نہ ہوتا۔
٭ اللہ کے فقیر اللہ کی مخلوق کے خادم ہوتے ہیں۔
مقالات حکمت از حضرت ابو انیس محمد برکت علی لودھیانوی قدس سرہ العزیز

0 comments:

Post a Comment