Showing posts with label Saying Of Great People. Show all posts
Showing posts with label Saying Of Great People. Show all posts

Thursday, 5 September 2013

Trial...آزمائش

Posted by Unknown on 23:55 with No comments
آزمائش

جب اللہ تعالیٰ تمہارے پاس سے کوئی کچھ لے لیتا ہے

تو

یہ مت سوچو کہ وہ تمہیں سزا دے رہا ہے ۔ ۔ ۔

بلکہ

یہ سوچو کہ وہ تمہیں اس سے بہتر دینے کے لیے آزما رہا ہے ۔ ۔ ۔

بے شک

Thursday, 29 August 2013

Keep In Mind. . .

Posted by Unknown on 01:31 with No comments

شاید کہ اُتر جائے کسی دل میں میری بات

٭
اللہ دے کے بھی آزماتا ہے اور لے کے بھی آزماتا ہے۔

٭
غریب آدمی روٹی حاصل کرنے کے لیے دوڑتا ہے، جب کہ امیر آدمی روٹی ہضم کرنے کے لیے دوڑتا ہے۔

٭
گناہ میں لذّت ضرور ہے لیکن سکون نہیں ہے۔

٭
بات الفاظ کی نہیں، لہجے کی ہوتی ہے۔

٭
کسی کے بارے میں بُرا مت سوچو، ہو سکتا ہے کہ وہ اللہ کی نظر میں تم سے بہتر ہو۔

٭
ایک اکیلا باپ 7 بیٹوں کی پرورش کر سکتا ہے، لیکن 7 بیٹے ایک باپ کی خدمت نہیں کر سکتے۔

٭
آدمی بیماری کے ڈر سے کھانا تو چھوڑ سکتا ہے، مگر آخرت کے ڈر سے گناہ نہیں چھوڑتا۔

٭
بندہ نیک اور اچھی بات سن تو لیتا ہے، لیکن آگے پہنچانا ضروری نہیں سمجھتا۔

٭
اللہ پاک اُس شخص کو آباد رکھے جو اچھی بات سُن کے آگے پہنچائے۔

آمین یارب العالمین

Lucky Ummah...خوش نصیب اُمت

Posted by Unknown on 01:06 with No comments
خوش نصیب اُمت

ایک بار حضرت موسی علیہ السلام نے اللہ پاک سے عرض کیا:۔

"تو نے مجھے ہم کلام ہونے کا شرف بخشا ہے۔ کیا کسی اور کو خوش نصیب کو بھی یہ سعادت حاصل ہو گی؟"

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔

"اے موسی! میں سب سے آخر میں ایک اُمت بھیجوں گا، جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت ہو گی۔

وہ لوگ جب روزہ رکھیں گے تو ان کے ہونٹ اور زبان، پیاس سے خشک ہوں گے۔
کمزور جسم اور ترسی ہوئی آنکھیں ہوں گی۔
پیٹ خالی ہو گا۔ وہ بھوک، پیاس برداشت کریں گے۔
جب افطاری کے وقت وہ دعا مانگیں گے تو وہ تمہاری نسبت زیادہ میرے قریب ہوں گے"۔

سبحان اللہ
پانچ 5 وصیتیں

میری پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

"اے علی! میری پانچ 5 وصیتیں میری اُمت تک پہنچا دینا۔

اذان ہو تو نماز میں جلدی کرنا۔

گھر میں جنازہ ہو تو دفنانے میں جلدی کرنا۔

اگر کوئی ناراض ہو تو اُس سے معافی مانگنے میں جلدی کرنا کیونکہ زندگی کا کچھ پتا نہیں۔

کوئی مہمان گھر آ جائے تو اُس  کی خدمت جلدی کرنا، کیونکہ کیا پتا کہ وہ کب سے گھر سے نکلا ہوا ہو۔

5۔
جوان بیٹی گھر میں ہو تو اُس کی شادی جلدی کرنا۔

اچھی بات سُن کر آگے پہنچانا بھی صدقہء جاریہ ہے۔

Thursday, 1 August 2013


ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭولتا

ﺣﻀﺮﺕ ﺣﺴﻦ ﺑﺼﺮﯼ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ
"ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﮮ ﺟﮕﮩﻮﮞ ﭘﺮ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﮨﺮ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﯽ ﺗﻘﺪﯾﺮ ﻣﯿﮟ ﺭﺯﻕ ﻟﮑﮫ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮯ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﮐﯽ ﺿﻤﺎﻧﺖ ﺩﯾﺪﯼ ﮨﮯ -"

ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﺷﺮﯾﻒ ﭘﺮ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﭘﮍﮬﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ


ﮨﻢ ﻧﮯ ﺳﭽﮯ ﺭﺏ ﮐﺎ ﻧﻮﮮ ﻣﻘﺎﻣﺎﺕ ﭘﺮ ﮐﺌﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻭﻋﺪﮮ ﭘﺮ ﺗﻮ ﺷﮏ ﮐﯿﺎ ﻣﮕﺮ ﺟﮭﻮﭨﮯ ﺷﯿﻄﺎﻥ ﮐﯽ ﺻﺮﻑ ﺍﯾﮏ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﮐﮩﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﻮ ﺳﭻ ﺟﺎﻧﺎ۔


ﺍﺑﻦ ﻗﯿﻢ ﺭﺣﻤﺘﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ۔ ۔

"ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﭘﺮﺩﮮ ﮨﭩﺎ ﮐﺮ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﻮ ﺩﮐﮭﺎ ﺩﮮ ﮐﮩ ﻮﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﮯ ﻣﻌﺎﻣﻼﺕ ﺳﺪﮬﺎﺭﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﯿﺴﯽ ﮐﯿﺴﯽ ﺗﺪﺑﯿﺮ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﯽ ﻣﺼﻠﺤﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﯿﺴﯽ ﮐﯿﺴﯽ ﺣﻔﺎﻇﺘﯿﮟ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﮐﺲ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻣﺎﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺷﻔﯿﻖ ﮨﮯ ﺗﺐ ﮐﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﺮ ﺑﻨﺪﮮ ﮐﺎ ﺩﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﯽ ﻣﺤﺒﺖ ﺳﮯ ﺳﺮﺷﺎﺭ ﮨﻮﮔﺎ۔

ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺍﮔﺮ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﮯ ﻏﻤﻮﮞ ﻧﮯ تمھیں ﺗﮭﮑﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﮐﻮﺋﯽ ﻏﻢ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ، ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺩﻋﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﮨﺎﮞ ﮨﻮ "-

ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺭﮐﮭﺌﯿﮯ ﺳﺮ ﮐﻮ ﺳﺠﺪﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺠﺌﯿﮯ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺋﯿﮯ ﺳﺐ ﻏﻤﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺼﯿﺒﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﻼﺗﺎ۔

Tuesday, 23 July 2013

Wasif Ali Wasif

Posted by Unknown on 05:11 with No comments

  • دنیا كے اندر سب سے بڑا انصاف یہ ہے كے یہ دنیا گناہ كے متلاشی كے لیے گناہ دیتی ہے . اور فضل كے متلاشی کو فضل دیتی ہے .
  • جوانی 16 سال کی عمر کا نام نہیں . ایک انداز فکر کا نام ہے ، ایک انداز زندگی کا نیم ہے ، ایک کیفیت کا نام ہے . ہو سکتا ہے کے ایک شخص 16 سال میں بوڑھا ہو ، اور ایک شخص 60 سال میں جوان ہو .
  • سانس کی موت سے پہلے بہت سی موتیں ہوتی ہیں ، ہَم سانس کو موت سمجھتے ہیں . حالانکہ سانس تو اعلان ہے ان تمام موتوں کا جو آپ مر رہے ہیں .
  • جس انسان کی آنکھوں میں آنسو ہیں وہ اللہ سے نہیں بچ سکتا ، انسان کا اللہ سے قریب ترین رشتہ آنسوؤں کا ہے .
  • جب قائدین کی بہتاب ہو جائے تو سمجھ لیجئے قیادت کا فقدان پیدا ہوگیا۔
  • جس کو صداقت اور نیکی كے سفر کی خواہش ہے . وہ جان لے کے یہ منظوری کا اعلان ہے ، جس کو منظور نہیں کیا جاتا . اسکو کو یہ شوق نہیں ملتا .

Wasif Ali Wasif

Posted by Unknown on 05:06 with No comments
  • آپ کی سانس گنتی کے مقرر ہو چکے ہیں، نہ کوئی حادثہ آپ کو پہلے مار سکتا ہے۔ نہ کوئی حفاظت آپ کو دیر تک زندہ رکھ سکتی ہے۔
  • جس چیز کو ہم باعث عزت سمجھ رہے ہیں۔ اس کی موجودگی میں لوگ ذلیل ہیں
  • حق کیا ہے، استعداد کے مطابق حاصل ہو، احسان کیا ہے حق سے زیادہ حاصل، محرومی کیا ہے حق سے کم حاصل
  • دور کوئی مقام نہیں ہے جو قریب نہ آ سکے
  • استعداد سے زیادہ کی تمنا، ہلاکت ہے، اور استعداد سے کم کی خواہش آسودگی۔
  • اپنی ہستی سے زیادہ اپنا نام ںہیں پھیلاؤ ، نہیں تو پریشان ہو جاؤگے
  • جو بات آپ كے دِل میں اُتَر گئی وہ ہی آپ کا انجام ہے ، اگر آپ کی موت آ جائے تو جس خیال میں آپ مریں وہی آپ کی عاقبت ہے

Love

Posted by Unknown on 04:03 with No comments
محبت
  • منافق وہ ہے جو اسلام سے محبت کرے اور مسلمان سے نفرت۔
  • محبت اگر خدا سے ہو تو بندگی بن جاتی ہے اگر مذہب سے ہو تو ایمان بن جاتی ہے اگر شریک حَیات سے ہو تو دنیا بن جاتی ہے اگر دولت سے ہو تو فکر بن جاتی ہے 
  • بو علی سینا نے کہا : اپنی زندگی میں محبت کی سب سے اعلی مثال میں نے تب دیکھی، جب سیب چار تھے اور ہم پانچ . تب میری ماں نے کہا ، مجھے سیب پسند ہی نہیں.

Zindagi

Posted by Unknown on 03:50 with No comments
  • زندگی کا سب سے قیمتی حصہ وہ ہے جو خدا کی خوشنودی کے لیے صرف کیا جائے .
  • زندگی ایک برف کے ٹکڑے کی مانند ہے جس طرح برف آہستہ آہستہ پگھلتی ہے اسی طرح زندگی کے دن آہستہ آہستہ پورے ہوتے ہیں .
  • زندگی ایک کہانی کی مانند ہے جس طرح کہانی اپنے خوبصورت الفاظ سے ہی خوبصورت لگتی ہے اسی طرح زندگی بھی اپنے اچھے اوصاف سے ہی اچھی لگتی ہے .
  • اگر زندگی کے سفر میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنے دلوں کو سی لو کسی کو اپنا سمجھ کر دکھ درد بیان کرنے کی کوشش نہ کرو . اور ایسے با ہمت بن جاؤ کے لوگ تمہاری مثالیں دیں .  
  • زندگی اس طریقے سے گزارو کے جب تمہیں موت آئے تو تم ہنستے ہوئے جاؤ اور تمہیں دیکھ کر تمہاری اچھی باتیں سوچ کر روئیں .
  • کچھ لوگ زندگی میں ہی مردہ ہوتے ہیں اور کچھ مرنے کے بعد بھی زندہ
  • انسان کی زندگی کا مقصد دوسروں کے آنسو ختم کرنا ہونا چاہیے .
  • زندگی دریا ہے آخرت اس کا ساحل اور تقویٰ اس کی کشتی .
  • ہمارا خیال بَدَل جائے تو زندگی کا نام ہے بَدَل جاتا ہے .

Golden Words

Posted by Unknown on 03:13 with No comments
جو لوگ چُپ چاپ سب کچھ برداشت کر لیتے ہیں ان کے بارے میں یہ طے ہے کہ ان کا دِل زخم خوردہ ہے . 
اپنے کر دار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہو رکھو کیونکہ موت انسان کو مار سکتی ہے مگر . . . اچھے کر دار والے ہمیشہ زنده رہتے ہیں . . . دلوں میں بھی اور لفظوں میں بھی  

Sunday, 21 July 2013

Good Fate

Posted by Unknown on 04:52 with No comments
خوش نصیب
  • آج کا انسان صرف دولت کو خوش نصیبی سمجھتا ہے ‘ اور یہی اسکی بدنصیبی کا ثبوت ہے۔
  • خوش نصیبی وجود کا ظاہر نہیں بلکہ وجود کا باطن ہے۔
  • خوش نصیبی کسی شے کا نام نہیں سماجی مرتبے کا نام نہیں ‘ بینک بیلنس کا نام نہیں بڑے بڑے مکانوں کا نام نہیں۔۔ بلکہ خوش نصیبی صرف اپنے نصیب پہ خوش رہنے کا نام ہے۔
  • کسی خوش نصیب نے آج تک کوشش ترک نہیں کی لیکن یہ کوشش بامقصد ہونی چاہیے ایسی کوشش کہ زندگی بھی ہو اور موت بھی آسان ہو۔
  • خوش نصیبی ایک متوازن زندگی کا نام ہے ‘ نہ زندگی سے فرار اور نہ بندگی سے فرار ہو۔
  • خوش نصیب انسان حق کے قریب رہتا ہے۔۔ وہ ہوس اور حسرت سے آزاد ہے اور فنا کے دیس میں بقا کا مسافر ہے۔
  • خوشنصیب انسان اپنے آپ پر راضی ‘ اپنی زندگی پر راضی اپنے حال پر راضی اپنے حالات پر راضی اپنے خیالات پر راضی اور اپنے خدا پر راضی رہتا ہے۔
  • وہ انسان بدقسمت ہے جو لذت وجود کی لعنت میں گرفتار ہے اسے کسی بڑے مقصد سے تعارف نہیں بلکہ وہ صرف مال کی سنچریاں ہی بناتا ہے  اور کلین بولڈ ہوکے رخصت ہوجاتا ہے۔

واصف علی واصف

Data Aur Mangta

Posted by Unknown on 03:35 with No comments
داتا اور منگتا۔۔۔۔۔۔۔۔“
انسان کے وجود میں دو مقام ہوتے ہیں۔۔۔۔ داتا اور منگتا ۔۔۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کا بندہ ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔وہ صورت کے اعتبار سے بھی داتا ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔ اور معنوں کے اعتبار سے بھی داتا ہو جاتا ہے ۔۔۔۔۔ اس لیے  بزرگان دین فرماتے ہیں ۔۔۔۔۔
صاحبو ! سوال مت بنو ۔۔۔۔۔ جواب  بنو ۔۔۔۔۔۔۔۔
اشفاق احمد

Saturday, 20 July 2013

Golden Words

Posted by Unknown on 05:02 with No comments

*ایمان ‘ طاقت اور زندگی ہے۔

(ٹالسٹائی)

*ایک شریفانہ جواب تحمل اور خاموشی ہے۔

(ٹینی سن)

*  بادشاہ وہ ہے جو اپنے دل کو اختیار میں تکھے۔

( دیوجانسن کلی)

* جس چیز کا عکم نہیں اس کو مت کہو‘ جس چیز کی ضرورت نہیں اس کی جستجو مت کرو‘ جو راستہ معلوم نہیں اس میں سفر مت کرو۔

(سقراط)

*  طنز وہ آئینہ ہے جس میں دیکھنے والا اپنے سوا ہر چہرہ دیکھتا ہے۔

(سوئفٹ)

* دوستوں کی نسبت دشمن کو معاف کرنا زیادہ آسان ہے۔

 (دسوزی)

* اپنے آپ پر اعتماد رکھنے والے ہی فتح حاصل کرتے ہیں۔          

(مل کاکس)

Golden Words

Posted by Unknown on 04:57 with No comments

کسی کا دل مت دکھاؤ اس کے آنسو تمہارے لیے سزا بن سکتے ہیں۔

اس شخص کے ساتھ دوستی کرو جو نیکی کرکے بھول جائے۔

صورت بغیر سیرت کے ایسا پھول ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوں اور خوشبو بالکل نہ ہو۔

زندگی کا وقفہ نہایت قلیل ہے لیکن اگر مصیبت ہوتو یہ کافی طویل ہے۔

(سقراط)

دنیا میں سب سے اچھا سوال یہ ہے کہ میں کیا نیکی کرسکتاہوں۔

 (فرینکلن)

Aqwal Zareen

Posted by Unknown on 04:55 with No comments
  • دنیا کی سخت ترین سزا انتظار ہے ۔

  • ظالموں کو معاف کرنا مظلوم پر ظلم ہے

  • اگر کسی کو خوشی نہیں دے سکتے ہو تو دکھ بھی نہ دو۔

  • ماں کے بغیر کائینات نا مکمل ہے ۔

  • کسی سے اس طرح ملو کے وہ دوبارہ ملنے کی تمنا کرے۔

  • پھولوں کی خوشبوؤں سے لطف اندوز ہونے کے لئے کانٹوں کی چبھن کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Baqraat Said

Posted by Unknown on 04:50 with No comments
بقراط نے کہا۔۔۔۔!
٭     ہم دولت سے ہم نشین حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔  دوست نہیں۔
٭     ہم دولت سے نرم بستر حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  نیند نہیں۔
٭     ہم دولت سے دوا حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  تندرستی نہیں۔
٭     ہم دولت سے کتابیں حاصل کر سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔  علم نہیں ۔

Selfless

Posted by Unknown on 04:43 with No comments
بے غرض
جن لوگوں کے دلوں میں محبت کی کونپلیں بغیر صلے یا تمنا کے پھوٹیں وہ بے حس نہیں بے غرض ہوتے ہیں۔
مستنصر حسین تارڑ

Hate

Posted by Unknown on 04:39 with No comments
نفرت
مغرب کے ایک ماہر نفسیات کا قول ہے کہ ۔۔۔ نفرت کی مثال ایک قسم کے تیزاب کی سی ہے ۔۔۔
ایک عام برتن میں اس کورکھا جائے تو۔۔۔ وہ اپنے برتن کو اس سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔۔۔۔
جتنا اس کو جس پر وہ تیزاب ڈالا جانے والا ہے۔

Change Your Inside

Posted by Unknown on 04:03 with No comments
اپنا اندر بدلئیے

اگر انڈے کو باہر سے توڑا جائے تو۔۔“زندگی دم توڑ دیتی ہے ۔۔۔“ جبکہ انڈا اندر سے ٹوٹے تو۔۔۔“زندگی جنم لیتی ہے۔۔“ مثبت تبدیلی ہمیشہ اندر سے پیدا ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اپنا اندر بدلئیے۔

Humans and Humanity .....

Posted by Unknown on 03:58 with No comments
انسان اور انسانیت۔۔۔۔۔

ایک انسان دوسرے انسان سے مایوس ہو سکتا ہے لیکن۔۔۔۔۔ انسانیت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔۔۔ اس لیے کہ انسان صرف زمین میں سانس لیتا ہے۔۔۔ اور انسانیت زمانوں میں زندہ ہے۔۔۔۔

جون ایلیا