Wednesday, 1 May 2013

ایمسٹرڈیم…این جی ٹی…نیدرلینڈ ز میں نو جوانوں نے فٹ گولف (Footgolf) کے نام سے ایک ایسا نیا کھیل متعارف کر وایا ہے جس میں کھلاڑی بیک وقت فٹ بال اور گولف کھیلتے ہیں۔گولف کورس کے ہرے بھرے گھاس پر کھیلے جانے والے اس کھیل میں فٹ بال کا استعما ل کیا جاتاہے جسے کھلاڑی اپنے پاؤں سے کک مار کراچھالتے اور 21انچ بڑ ے ہول میں ڈالتے ہیں۔Footgolf کے دوران گولف کورس میں مو جود پانی،اونچی نیچی ڈھلوانوں اور دیگر رکاوٹوں سے فٹ بال کو کک مار کر کورس میں مو جود مقررہ ہو ل تک پہنچایا جاتاہے جس میں کھلاڑی فٹ بال کو گولف کے طرز پر کھیلتے ہیں۔اس کھیل کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سا ل ہنگری میں فٹ گولف ورلڈ کپ کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔

0 comments:

Post a Comment