Friday, 10 May 2013


ملتان…ملتان سے گذشتہ روز اغوا کیے گئے علی حیدر کوکس نیاغوا کیا، اب تک کچھ نہیں پتہ چل سکا، کسی جانب سے ذمے داری بھی قبول نہیں کی گئی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیٹے کی بازیابی کے لئے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی ہے۔پولیس نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے لئے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ علی حیدر گیلانی کو ملتان یا پھر خانیوال کے کسی نواحی علاقے میں رکھا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیٹے کے مغویوں کا پتہ چلانے کیلئے آئی ایس آئی سے مدد مانگ لی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے ملتان میں یوسف رضا گیلانی سے ملاقات اور بیٹے کے اغوا پر ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے علی موسٰی گیلانی کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ ان کے حلقے میں الیکشن نہیں ہو رہا ،لیکن لیکشن ضرور ہوں گے۔علی حیدر گیلانی کے اغوا کا مقدمہ ملتان کے تھانہ سیتل ماڑی میں 4 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرایاگیا ہے۔ واقعہ کے بعد موقع سے حراست میں لیے گئے 2 افراد سے تفتیش بھی جاری ہے۔

0 comments:

Post a Comment