لندن: انسان تو ٹیبلٹس اور اسمارٹ فونز میں مگن ہوتے جا رہے ہیں جب ہی تو سائنسدانوں نے اب کتوں کے لیے کمپیوٹر تیار کرنا شروع کر دیے ہیں۔ جن سے وہ کھیل سکتے ہیں،گھر کی چیزوں کو آپریٹ کر سکتے ہیں اور حتٰی کہ اپنے مالکان سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
ہے ناں حیرت انگیز بات! مگر اب برطانوی یونیورسٹی اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
اوپن یونیورسٹی کے محققین ایسا کمپیوٹر تیار کر رہے ہیں جو کتوں کے استعمال کے لیے ہو اور انہیں یقین ہے کہ اس سے انسانوں کی زندگیاں بھی آسان ہو جائیں گی۔
اس منصوبے کے تحت ایسی ڈیوائس تیار کی جائے گی جو ٹچ اسکرین ٹیکنالوجی کی حامل ہو گی۔ اور کتے اپنے پنجوں کی مدد سے اسے کنٹرول کر سکیں گے۔
محقق ڈاکٹر کلارا منسینی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد کتوں کے لیے ان کے کام آسان بنانا ہے جبکہ وہ واشنگ مشین اور فون وغیرہ کے جواب دے کر اپنے مالکان کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر سکیں گے۔
محقق ڈاکٹر کلارا منسینی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد کتوں کے لیے ان کے کام آسان بنانا ہے جبکہ وہ واشنگ مشین اور فون وغیرہ کے جواب دے کر اپنے مالکان کے لیے بھی آسانیاں پیدا کر سکیں گے۔
0 comments:
Post a Comment