Monday, 20 May 2013

پراگ: محبت کے متلاشی افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب مارے مارے پھرنے کی بجائے انہیں ایک یورپی اسٹیشن پر انہیں اپنا محبوب تلاش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔

جی ہاں چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں سر پھرے مسافروں کے لیے لو ٹرین چلائی جا رہی ہے تا کہ وہ مارے مارے نہ پھریں۔

ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے مطابق اب بہت جلد پراگ کے ریلوے اسٹیشنز لو ٹرینوں کی بدولت محبت کے متلاشیوں سے بھرے نظر آئیں گے۔

ان کے بقول اب مسافر ٹرینوں میں بور ہونے کی بجائے قسمت آزمائی کر کے اپنی زندگی کو محبت کے رنگوں سے بھر سکیں گے۔

اس مہم کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید مقبول بنانا بتایا جا رہا ہے۔

اس انوکھی ٹرین کا آغاز رواں سال کے اختتام تک ہو گا۔    

0 comments:

Post a Comment