Thursday, 16 May 2013


ممبئی…بھارتی اداکارسنجے دت نے گرفتاری پیش کردی، وہ ساڑھے تین سال کا عرصہ جیل میں گزاریں گے۔ ساتھی اداکاروں نے اس مشکل وقت میں سنجو بابا سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔سنجے دت ممبئی میں اپنے گھر سے کئی گاڑیوں کے قافلے میں ٹاڈا کی خصوصی عدالت روانہ ہوئے۔ بڑی تعداد میں مداح ان کے گھر کے باہر موجود تھے۔ سنجے دت کی اہلیہ ، بہنیں ، خاندان کے دوسرے افراد اور دوست بھی اْن کے ساتھ عدالت گئے۔ سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ اسلحہ 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث افراد سے خریدا گیا تھا۔سنجے دت اٹھارہ ماہ کی قید پہلے ہی کاٹ چکے ہیں ، اور امکان ہے کہ باقی ساڑھے تین سال کا عرصہ پونے کی یرویڑا جیل میں گزاریں گے۔بالی وڈ کے کئی اداکاروں نے اس کڑے وقت میں سنجو بابا سے یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔ انیل کپور نے امید ظاہر کی ہے کہ سنجے دت جیل سے اور زیادہ مضبوط ہوکر باہر آئیں گے۔جان ابراہم کہتے ہیں کہ انہیں سنجے سے محبت ہے لیکن وہ اس معاملے میں کچھ نہیں کہیں گے،سونو سود کا کہنا ہے کہ پوری فلم انڈسٹری سنجے دت کے ساتھ ہے۔پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ یہ سنجے دت اور ان کی فیملی کے لئے کڑا وقت ہے۔دوسری جانب بھارتی ماہرین کا اندازہ ہے کہ سنجے دت کے جیل جانے سے فلم انڈسٹری کو ڈھائی ارب روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔ اس وقت سنجے دت کی چار فلمیں پی کے ، پولیس گیری ، انگلی اور زنجیر تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

0 comments:

Post a Comment