Thursday, 16 May 2013


ممبئی…بھارتی ٹیسٹ کرکٹر اور راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پویس نے گرفتار کرلیا ہے، بھارتی پویس نے بد ھ کی رات راجستھان رائلز کے تین کرکٹر ز سری سانتھ،انکیت چاون اور اجیت چندیلا کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا ،راجستھان رائلز کے ترجمان کے مطابق تینوں کرکٹرزکو پویس نے تحقیقات کیلئے گرفتار کیا،اس معاملے پر بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں ،ادھر بھارت میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ الزامات میں تحقیقات کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے مزید گرفتاریاں بھی ہوسکتی ہیں۔راجستھا ن رائلز کے کھلاڑی سری سانتھ بھارت کی جانب سے 27 ٹیسٹ اور 53 ون ڈے میچز بھی کھیل چکے ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment