Saturday 25 May 2013


نیویارک… این جی ٹی… اڑنے والی کار اب کہانیوں،فلموں اور خوابوں سے نکل کر حقیقت کا روپ دھا رچکی ہے۔ٹریفک جا م کے دو ران اکثر دل چا ہتا ہے کہ کاش گاڑ ی میں پرَہو ں اور آ پ اڑ کر اپنی منز ل پر پہنچ جا ئیں، اب عام افراد کے لیے ایسا ممکن ہو گیا ہے ۔ امریکی ایوی ایشن کمپنی ٹیرافوگیا نے پائلٹس کے لیے ٹرانزیشن نامی اُڑنے والی کارمتعارف کروانے کے بعد عام انسانوں کے لیے بھی خودکار نظام سے اُڑنے والی جدید گاڑی ڈیزائن کرلی ہے۔جدید ٹیکنا لو جی کا مظہرٹیرافوگیا TFXنامی یہ گا ڑی اس انداز میں تیار کی گئی ہے کہ اسے سڑک پر چلانے کے ساتھ ساتھ بوقتِ ضرورت صرف ایک بٹن دباکر 30سیکنڈز کے اندر جہا ز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جسے اُڑانے کیلئے عام افراد کو پائلٹ کے لائسنس کی بھی ضرورت نہیں پڑیگی۔خود کار نظام سے ٹیک آف،فلائی اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتی یہ کار200میل فی گھنٹہ کی رفتارسے سڑک پر دو ڑنے کی قابلیت رکھتی ہے جسکے مالک کو اسکے نظام میں صرف روٹ کی معلومات فیڈ کرنی ہونگی۔

0 comments:

Post a Comment