نیویارک: کینڈی کرش ساگا نے اینگری برڈ کو پیچھے چھوڑ کر فیس بک،آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پلے اسٹور میں دنیا کی سب سے مقبول گیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
اس گیم کو تیار کرنے والی کمنی کنگ ڈاٹ کام نے بھی فارم ولا بنانے والی کمپنی زیانگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے مقبول سوشل گیمنگ فرم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
اس گیم کے دنیا بھر میں 66 ملین پلیئر موجود ہیں،جن میں سے 90 لاکھ سے زائد روزانہ کی بنیاد پر فیس بک پر کینڈی کرش ساگا کو کھیلتے ہیں۔
فیس بک کی گیم فارم ولا 52 ملین کھلاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ گیم موبائل پر ستمبر 2012 میں متعارف کرائی گئی تھی،اور صرف 6 ماہ میں 10 ملین ڈاؤن لوڈ کے ساتھ سب سے مقبول ہو چکی ہے۔
اپنے آغاز سے اب تک اس گیم کے کھلاڑی اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 3 ہزار سال اس گیم کو کھیلنے پر صرف کر چکے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment