ایک 80 سالہ جاپانی کوہ پیما نے اپنا کھویا ہوا ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنا شروع کر دیا ہے۔ وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی پر پہنچ کر ضعیف ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے جمعرات 16 مئی کو ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے لیے چڑھائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ چوٹی تک پہنچنے میں انہیں ایک ہفتے سے کچھ اوپر کا وقت درکار ہے۔
میورا کے مطابق "ہم نے 24 مئی کو چوٹی پر پہنچنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے ہم تمام لوگ ٹھیک ہیں اور تندہی سے پہاڑ کی طرف پہنچنے کی پوزیشن میں ہیں"۔
میورا نے 2003 میں 70 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں یہ چوٹی سر کرنے والے بزرگ ترین کوہ پیما کے طور پر اپنا نام درج کرایا تھا۔ تاہم انکا یہ ریکارڈ ایک اور جاپانی کوہ پیما نے اپنے نا کر لیا جب اس نے 71 برس کی عمر میں چوٹی سر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اس وقت یہ ریکارڈ ایک نیپالی بہادر شیرچن کے نام ہے جنہوں نے مئی 2008 میں 76 برس کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ صرف کی تھی۔
میورا نے اس وقت عالمی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سے اسکیٹنگ کی وہ ایسا کرنے والے پہلے شخص تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میورا کے والد نے 99 برس کی عمر میں مونٹ بلانک سے اسکیٹنگ کی تھی۔
اب تک 3000 سے زائد لوگوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے لیکن بہت سے کوہ پیما اس کے موسم کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی 8848 میٹر یا 29028 فٹ ہے۔
0 comments:
Post a Comment