Monday, 20 May 2013



لندن…این جی ٹی…ویسے تو جوتے کھانا بہت بری بات سمجھی جاتی ہے لیکن جوتے اگر چاکلیٹ سے بنے ہوں تو کون انہیں کھانا نہیں چاہے گا۔جی ہاں اب لندن میں پیش کئے جا رہے ہیں رنگ برنگی اور مزیدار چاکلیٹ سے بنے ہوئے جوتے کہ جنہیں دیکھ کر منہ میں پانی آجائے۔ یہ مزیدار جوتے کھانے سے پہلے ہزار بار سوچنا پڑے گا کیونکہ ایک جوتے کی قیمت 700 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔انھیں بنانے والے آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ چاکلیٹی جوتوں کے صرف پچاس ماڈل بنائے گئے ہیں کیونکہ انہیں صرف ایک جوتے کی تیاری میں ایک ہفتہ لگتا ہے۔ان جوتوں کو پگھلنے سے بچانے کیلئے مخصوص درجہ حرارت پر دس سال تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے لیکن شاید ہی کوئی اتنے طویل عرصے تک یہ مزیدار جوتے کھانے سے باز رہ سکے۔کیوں آپ کے منہ میں بھی آگیا نا پانی !!

0 comments:

Post a Comment