Wednesday 29 May 2013


اسلام آباد…ایف بی آر کی جعلی ای میلز اور ویب سائیٹ کے ذریعے فراڈ کی کوششیں کی جارہی ہیں، ادارے نے عوام کو ہوشیار رہنے اور مکمل احتیاط برتنے کی ہدایت کردیایف بی آر کے مطابق جعلی ای میلز اور ویب سائیٹ کے زریعے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جعل ساز سب سے پہلے ایک ای میل کرتے ہیں جس میں عوام کو کہا جاتا ہے کہ ٹیکس ریفند حاصل کرنے کے لیے ایک لنک پر کلک کریں جب کوئی شخص ایسا کوئی ویب پیج کھولتا ہے تو اس سے اس کے بینک اکاوٴنٹ کی معلومات اور پاس ورڈ پوچھا جاتا ہے۔ایسی معلومات دینا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔ایف بی آر نے عوام کو خبر دار کیا ہے کہ ادارہ کبھی بھی اس طرح بینک اکاوٴنٹ کی معلومات حاسل نہیں کرتا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ customerservice@fbr.gov.pk کا ای میل جعلی ہے اور اس ایڈریس سے کی گئی ای میل پر یقین نہ کیا جائے۔اگر کوئی شخص دھوکے کا شکار ہوچکا ہے تو فوراً اپنے بینک اکاوٴنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کرکے متعلقہ بینک کو مطلع کرے۔

0 comments:

Post a Comment