Thursday 9 May 2013



کراچی … قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کے چیئرمین مین ذکاء اشرف کی 4 سالہ تقرری اور نئے آئین کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین کی تقرری کے نوٹی فکیشن کو روکا جائے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کے وکیل ستار پیر زادہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ جس میں اسلام آباد میں پی سی بی کی گورننگ باڈی میں چیئرمین ذکاء اشرف کی 4 سالہ تقرری کے طریقہ کار کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیاہے کہ پی سی بی کا نیا آئین بھی تقاضے پورے نہیں کرتا، لہٰذا پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی 4 سالہ تقرری کے نوٹیفکیشن کو روکا جائے۔

0 comments:

Post a Comment