Thursday, 16 May 2013


روم…سابق چمپئن نوواک جوکووچ اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔روم میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ تھا اسپین کے ایلبرٹ مونٹانیز سے ٹاپ سیڈ کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے چھ دو اور چھ تین سے فتح سمیٹی۔سوئٹزلینڈ کے راجر فیڈرر نے بھی اٹلی کے پوٹیٹو اسٹاریس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔چیک ری پبلک کے ٹامس برڈیچ اور ارجنٹینا کے یان مارٹن ڈیل پوٹرو بھی کامیابی کے بعد تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

0 comments:

Post a Comment