لندن …این جی ٹی …دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو فقط ایڈونچر کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگانے سے نہیں گھبراتے اور شہرت حاصل کرنے کے لئے بڑے سے بڑے خطروں کا سامنا کرنے پر بھی تیارنظر آتے ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی30 نوجوانوں پر مشتمل کے ایک گروہ نے 18 ہزار فٹ کی اونچائی سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔اسکائی ڈائیونگ کے اس سالانہ ایونٹ کے دوران تمام مہم جو افراد نے مخصوص لباس اور آکسیجن ماسک پہنے ہوئے تھے جنہوں نے ہوا کے بہت زیادہ دباؤ کے باعث چوٹی پر اُترنے کیلئے ملٹری پیراشوٹ استعمال کیا ۔واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ پر اسکائی ڈائیونگ کی یہ مہم سال میں صرف ایک بار ہوتی ہے جس میں صرف 30 مہم جو حصہ لیتے ہیں جنہیں اس یادگار مہم جوئی کا حصہ بننے کے لیے کم وبیش 16 سے 23 ہزار پاؤنڈ تک ادا کرنے پڑتے ہیں
Tuesday, 21 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment