کراچی
…چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و
امان کی ذمہ داری ایک ادارے کو دے دینی چاہئے، ایک سے زیادہ اداروں کو ذمہ
داری دی تو اس کا مطلب ہے کوئی ذمہ دار نہیں۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت
کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے توقع ظاہر کی کہ نئی حکومت امن کی ذمے
داری ایک ادارے کو دے گی۔ جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ ماتحت عدالتوں میں
کرپشن کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ماتحت عدالتوں میں کرپشن پر کئی افسران
کو فارغ اور کئی عدالتی افسران کوشوکاز جاری کیے ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
نے کہا کہ الیکشن سے متعلق شکایت دورکرناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔
Friday, 17 May 2013
کراچی میں امن و امان کاذمہ دار ایک ادارہ ہونا چاہئے ، جسٹس مشیر عالم
Posted by Unknown on 00:30 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment