Friday, 17 May 2013


پشاور…پشاور کے علاقے متنی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں دو اہلکار شہیداور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے سے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے بعد پاک فوج نے کوہاٹ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ اس سے پہلے متنی کے علاقے مریم زئی میں معمول کی گشت پر پولیس بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایل آر ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment