Thursday 9 May 2013



ابوظہبی…این جی ٹی…دبئی کے چور اُچکے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ سپر فاسٹ لمبورگنی اور ہائی ٹیک و تیز رفتارفراریوں کے بعد دبئی پولیس کو اب شاندار مرسیڈیز،بگاٹی،بینٹلے،شیورلیٹ کمارو اور ایسٹن مارٹن گاڑیاں بھی مل گئی ہیں۔دبئی پولیس کی کرائم فائٹنگ فلیٹ میں لمبورگنی گاڑیاں شامل کرنے کے ٹھیک دو ہفتے بعدجہاں انہیں تیز رفتار فراریز ملیں وہیں اب مزید ایسی شاندار اور ہائی ٹیک گاڑیوں کے اضافے سے بھاگتے مجرموں کا پیچھا کرنا بیحد آسان ہوگیا ہے۔دبئی مال میں ہونے والی تقریبِ رونمائی میں مرسیڈیز اور ایسٹن مارٹن ایف ایف گاڑیوں کو دبئی پولیس کی ہری و سفید برانڈنگ کے ساتھ متعارف کروایا گیا۔ دو ہفتے قبل پٹرولنگ پولیس کی نفری کا حصہ بنائی گئیں2ملین درہم مالیت کی لمبورگنی ایونٹ ڈور اور اٹالین برانڈ کی فراری کیساتھ شاندار خصوصیات کی حامل شیورلیٹ ،ایسٹن مارٹن اور بگاٹی جیسی گاڑیوں کی شمولیت نے دبئی پولیس کے محکمے کو مزید اپ گریڈ کردیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment