نئی
دہلی…بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی عدالت میں پیش ہونے کی مہلت میں توسیع کی
درخواست مسترد کردی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں پیش ہونے کی مہلت
میں توسیع کی درخواست دو فلم سازوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ سپریم
کورٹ نے توسیع کی درخواست مسترد کردی۔ میڈیا کاکہنا ہے کہ اب سنجے دت کو 16
مئی کو عدالت میں پیش ہوناہے۔ سنجے دت کو عدالت نے چار ہفتوں کی مہلت دی
تھی جو 15 مئی کو ختم ہو رہی ہے،بھارتی عدالت نے سنجے دت کو 1993 میں ممبئی
میں ہونے والے بم دھماکوں کے دوران غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے پر
گزشتہ 21 مارچ کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تھی۔
Tuesday, 14 May 2013
بھارتی سپریم کورٹ نے سنجے دت کو مہلت میں توسیع مسترد کردی
Posted by Unknown on 00:57 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment