ٹوکیو…روتے
ہوئے بچوں کو خاموش کرانے کے لئے لوگوں کو عجیب و غریب حرکتیں کرتے تو
دیکھا تھا تاہم جاپا ن میں ایک ایسا دلچسپ مقابلہ بھی منعقد کیا جاتا ہے جس
میں بچوں کو خاص طور سے رُلایا جاتا ہے۔ 400 سال پرانے سے اس سالانہ
مقابلے کے تحت دوSumoپہلوان ننھے منے بچوں کو گود میں اُٹھا کر فضا میں
بلند کرکے ڈراتے ہیں جس کے بعد ایک ریفری بچوں کے رونے کا مقابلہ کرواتا
ہے۔Naki SumoاورBaby-Cry Sumoکے نام سے ہونے والے اس سالانہ مقابلے میں
رواں برس بھی تقریباً100 بچوں نے حصہ لیا۔ایک سال سے کم عمر کے بچوں کے
درمیان کئے جانے والے اس انوکھے مقابلے میں جو بچہ سب سے بلند آواز میں اور
دیر تک روتا ہے اسے فاتح قرار دیا جاتاہے۔ جاپانی رسم و رواج کے تحت ان
بچوں کے والدین کا ماننا ہے کہ بچوں کے اس طرح رونے سے نہ صرف ان کی صحت
بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ شیطانی اثرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
Wednesday, 1 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment