Thursday, 30 May 2013


بیجنگ…این جی ٹی…چین میں بلند وبالا پہاڑوں پر تعمیر کیے جانے والے اس کئی سوسال پرا نے فٹ پاتھ کو دنیا کا سب سے خطرناک ترین راستہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔ چین کے مقامی افراد اور دنیا بھر سے ایڈونچر کے شوقین افراد خصوصی طور پر ان بلند و بالا پہاڑوں کا رخ کرتے ہیں جہاں ہموار راستوں کے بجائے چٹانوں کے ساتھ ایک فٹ چوڑی لکڑی کی اس خطر ناک ترین فٹ پاتھ کو پار کر کے سفر مکمل کیا جاتاہے۔ 7سو سال قبل تعمیر کیا جانے والا یہ فٹ پاتھ عبور کرنے کیلئے لوہے کی زنجیروں کا بھی سہارا لیا جاتاہے لیکن اگر کوئی جسمانی توازن بر قرار نہ رکھ سکے یا بد قسمتی سے کوئی رسی وغیرہ ٹوٹ جائے تو ہزاروں فٹ کی بلندی سے کھائی میں گر کر موت یقینی ہوتی ہے۔ ان تمام خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایڈونچر کے شوقین افراد یہاں کا رخ کرتے اور پہاڑ پر تعمیر اس ایک فٹ چوڑی فٹ پاتھ سے چل کر اپنی بہادری کامظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment