Thursday 30 May 2013


شنگھائی… این جی ٹی… چینی شعبدہ بازنے بناء کسی سہارے اور زمین پر حفاظتی اقدامات کے بلندی پر بندھی رسی پر چلنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔چین کے صوبے شانڈونگ کی ولیان کاؤنٹی میں Chen Huiنامی اس نوجوان نے کئی فٹ کی بلندی پر موجود دو پہاڑی چٹانوں کے درمیان رسی باندھ کر اُس پر چلنے کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا۔بناء کسی حفاظتی آلے کی مدد لیے اپنی سر دھڑ کی بازی لگاتے ہوئے چند انچ موٹی رسی پر توازن برقرار رکھ کر چلتا Huiدرمیان میں آکر رسی پر لیٹ گیا اور چند سیکنڈوں کا وقفہ لینے کے بعد بحفاظت دوسری جانب پہنچ کراپنا منفرد کارنامہ کامیابی سے مکمل کردکھایا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی Huiزمین سے30میٹربلندی پر باریک رسی پر چلنے کا خطرناک کرتب دکھاکر ریکارڈ بنا چکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment