Thursday, 2 May 2013



ٹوکیو… این جی ٹی… جاپانی قوم دنیا بھر میں اپنی نت نئی ایجادات کی وجہ سے مشہور ہے مگر اب تو جاپانیوں نے سر پر ٹماٹر اگا کر انوکھی جدت کا مظاہرہ پیش کر دیاہے۔جی ہاں جاپان کے شہر ٹوکیو میں کھلا ہے ایک ایسا سیلون جہاں سر کے بالوں کو ٹماٹرکی ظاہری شکل میں رنگتے ہوئے ایک نیا اور منفردہیئراسٹائل دیا جا رہا ہے۔درحقیقت یہاں سر کے بالوں کو اتنی مہارت سے کلر کیاجاتا ہے کہ دور سے دیکھنے پر بالکل اصلی ٹماٹر کا گمان ہوتا ہے۔یہاں پر بال صرف ٹماٹر کے رنگ میں ہی نہیں بلکہ کسی بھی رنگ میں رنگوائے جا سکتے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ سر دھوتے ہی بال دوبارہ اصلی حالت میں واپس آجاتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment