ویانا…دنیا
کا مہنگا ترین پینٹنگ برش کوئی حقیقی برش نہیں بلکہ ایک طیارے کا انجن ہے
جس سے خارج ہونے والی طاقتور ہوا کی لہروں کی مدد سے کینوس پر کی گئی مصوری
کسی آتش بازی کے منظرسے کم محسوس نہیں ہوتی ۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والی
ماہرخاتون مصورہ نے ایک جیٹ طیارے کو انتہائی طاقتور اور مہنگے ترین پینٹنگ
برش کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دیدہ زیب پینٹنگز تخلیق کی ہیں جنکی
دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ مصوری کا انوکھا طریقہ کار اپناتے ہوئے
امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی اس خاتون نے 11ملین ڈالرمالیت کے ایک جیٹ
طیارے سے خارج ہونے والی حرارت اور ہوا کے سامنے رنگ سے بھراڈبہ اچھالا
جسکے نتیجے میں ڈبے سے اُڑ نے والارنگ کینوس پر گرتے ہوئے تصاویر میں تبدیل
ہو گیا۔مصوری کا یہ طریقہ کار تو نیا نہیں لیکن ہوا کے دباؤ کیلئے طیارے
کا مہنگا ترین استعمال ضرور انوکھا ہے۔
Thursday, 2 May 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment