کراچی…ویسٹ
ہارف میں کارگو گودام میں لگنے والی خوفناک آگ پر 3 گھنٹوں بعد قابو پالیا
گیا ہے۔ گودام میں مختلف اقسام کے کیمیکل کی موجودگی کے باعث زہریلا دھواں
نکل رہا ہے۔ فائر آفیسر پاکستان نیوی محمد یونس نے میڈیا سی گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ آگ کے نتیجے میں بھاری مالیت کا سامان جل گیا تخمینہ فی الحال
نہیں لگایا جاسکتا۔ان کا کہنا ہے کہ گودام کے اندر مختلف اشیاء موجود تھیں،
کیمیکلز کے سبب آگ بجھانے میں مشکلات سامنا رہا، فیکٹری سے اس وقت بھی
بھاری دھواں اْٹھ رہا ہے تاہم فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو
پالیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ویسٹ وہارف میں گودام میں
لگی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا گیا تھا۔ آگ کی شدت بہت زیادہ تھی ۔
فائر بریگیڈ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 16 سے زائد گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی
مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
Wednesday, 1 May 2013
کراچی:ویسٹ ہارف میں لگی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا
Posted by Unknown on 22:12 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment