ریوڈی جنیرو: بےخوف منچلے جو دنیا میں مختلف کارنامے سر انجام دینے کی کوشش پر لگے رہتے ہیں مگر برازیل میں ایک لڑکے نے 3ہزار فٹ کی بلندی سے بغیر کسی مصنوعی سہارے کے پتلی سی رسی پر چل کر سب کو دنگ کر دیا۔
اینڈی لیوئس نامی اس شخص نے ریوڈی جنیرو کے پہاڑی سلسلے پر 3ہزار فٹ بلندی پر رسی پر بازیگری کا انوکھا مظاہرہ کیا جسکو دیکھ کر باقی سب کی سانسیں تھم کر رہ گئیں۔
اگر اینڈی اس رسی سے پھسلتا تو پہاڑوں سے ٹکراتا ہوا سیدھا دریا میں جا گرتا جس میں اس کے زندہ بچ جانے کی کوئی ضمانت نہ تھی۔
اینڈی جو امریکی شہر سان فرانسسکو کے رہائشی ہیں، کا کہنا تھا مجھے اس پتلی سی رسی پر اطمینان سے گزر جانے کا مکمل اعتماد تھا۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے اس پر سے گزرتے ہوئے ایک لمحے کے لیے بھی ڈر محسوس نہیں ہوا۔
0 comments:
Post a Comment