Wednesday, 15 May 2013


ڈھاکا… بنگلہ دیش میں عمارت حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کوایصال ثواب کیلئے دعائیں کی گئیں ، دارالحکومت ڈھاکا کے نواحی علاقے ساوار میں 24 اپریل کو رعنا پلازہ گرنے سے 1127 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ہزاروں سوگواروں نے حادثے کے مقام پر جمع ہو کرمرحومین کی ارواح کو ایصال کے لیے دعائیں کیں ، فوج نے جائے حادثہ پرتین ہفتے بعد ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن ختم کردیا ہے، فوج نے زندہ بچ جانے والے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار کرلی ہے ، اور حکومت سے انہیں ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دینے کی سفارش کی جائے گی۔ حادثے کے وقت5 گارمنٹس فیکٹریوں والے رعنا پلازہ میں 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment