نیویارک…عام
طور پربجلی کی سی تیزی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ گھومتی پھرتی گلہری کو
پکڑنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہو تا ہے لیکن امریکہ میں بیس بال کے
کھیل کے دوران ایک کھلاڑی نے اسے پکڑنے کا ایک نیا اور آسان طریقہ متعارف
کر وایا ہے ۔ یہ ننھی منی گلہری بیس بال کے کھیل کے دوران اچھلتی کودتی
میدان میں آگئی جس کی آمد کے بعد کھیل کو روکنا پڑا لیکن ایک کھلاڑی نے
سیکورٹی کے بجائے اسے خود ہی پکڑنے کا ارادہ کرتے ہو ئے اپنا ہیلمٹ سَر سے
اتار کر ہاتھ میں پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے اسے قابو کرکے کھیل دوبارہ
شروع کر دیا۔
Sunday 5 May 2013
اسٹیڈیم میں گھس آنے والی گلہری کو کھلاڑی نے ہیلمٹ کے ذریعے پکڑ لیا
Posted by Unknown on 18:50 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment