اسلام
آباد…ملک میں بجلی کی بچت کیلئے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو کے
نسخے پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔بجلی کے بحران کی وجہ سے نگراں وزیر
اعظم کے حکم پر کیبنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا کہ آج سے تمام
وفاقی عمارتوں میں دفتری اوقات کے دوران ایئر کنڈیشنرز بند رہیں گے۔ نوٹی
فکیشن میں واضح کیا گیا کہ ایئر کنڈیشنرز موسم گرما کے دوران استعمال نہیں
کئے جائیں گے۔ ایئر کنڈیشنر کی بندش کے سبب وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے
ڈریس کوڈ بھی طے کیا گیا ہے۔ ملازمین ہلکے رنگوں کی شرٹ اور پینٹ یا ویسٹ
کوٹ کے ساتھ شلوار قمیض اور موزوں اور فیتوں کے بغیر جوتے یا سینڈل پہن کر
آئیں گے۔ ملازمین پر ڈریس کوڈ کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔
Wednesday, 15 May 2013
بجلی کی بچت کیلئے سرکاری دفتر میں ڈریس کوڈ کے فیصلے عمل درآمدشروع
Posted by Unknown on 08:45 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment