Thursday 9 May 2013



لندن …این جی ٹی …ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم’لارڈ آف دی رنگز‘میں ہوبٹس جیسے افسانوی کرداراور ان کے گھروں کا تفصیلی نقشہ اس کے مداحوں کے ذہن میں یقینی طور پر محفوظ ہوگا تاہم اب وہ حقیقی زندگی میں بھی اس گھر کی سیر کرسکتے ہیں۔ فلم لارڈ آف دی رنگز میں پیش کیے گئے بونوں کی رہائش گاہ جیسا یہ گھر حقیقت میں برطانوی ماہرِ تعمیرات اور اس کی بیوی نے 15ہزار پونڈ کی رقم خرچ کرتے ہوئے ایک سال سے بھی کم وقت میں تعمیر کیاہے۔ وسیع رقبے پر پھیلا ہوایہ ماحول دوست گھر مکمل طور پر لکڑی سے تعمیر کیاگیا ہے جو ناصرف باہر سے دیکھنے میں بونوں کی رہائش گاہ جیسالگتا ہے بلکہ اس کے اندرونی حصے میں کی گئی آرائش و سجاوٹ بھی فلم میں دکھائے گئے مناظر سے مشابہہ ہے۔اس برطانوی جوڑے نے یہ گھر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات کیلئے تعمیر کیا ہے تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ مقامی حکومت سے اجازت کے بغیر گھر کی تعمیرکرنے پر اسے گرائے جانے کا نوٹس دے دیاہے۔

0 comments:

Post a Comment