Tuesday 28 May 2013


نیویارک …این جی ٹی …دنیا بھر میں آئے دن مختلف مقامات پر کئی نئی چیزوں کا افتتاح ہوتا رہتا ہے جس کے لیے باقاعدہ ربن کٹنگ تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔امریکا میں بھی گذشتہ دنون ایسی ہی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جو کچھ منفرد ہونے کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے یادگار بن گئی۔ امریکی ریاست نیوجرسی کے ساحل کو موسمِ گرما کے لیے باقاعدہ طور پر کھولنے کیلئے ایک باقاعدہ ایونٹ منعقد ہوا۔ اس ایونٹ میں نیو جرسی کے گورنرکرس کرسٹی نے ربن کاٹتے ہوئے ساحل کو عوام اور سیاحوں کے لیے کھول دیا تاہم اس کی خاص بات یہ تھی کہ ربن کٹنگ کے لیے لگایا گیا ربن عام انداز سے ہٹ کر5 اعشاریہ51میل طویل تھا۔ نیو جرسی کے منتظمین کی اس منفرد کاوش کو گینز انتظامیہ نے دنیا کے سب سے لمبے ربن کی کٹنگ کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس کا حصہ بنالیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment