Tuesday, 21 May 2013

لندن: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں،10 انچ والا دنیا کا پتلا ترین واٹر اینڈ ڈسٹ پروف اینڈرائیڈ ٹیبلٹ سونی ایکسپیریا زیڈ کی دستیابی قریب آنے لگی ہے۔ صارفین اس کا آرڈر کر سکتے ہیں جبکہ جون میں اسکی آمد متوقع ہے۔

کواڈ کور پروسیسر کا حامل یہ ٹیبلٹ جنوری میں بےنقاب ہوا اور اس کی باقاعدہ لانچنگ جون میں ہوئی لیکن اب یہ صارفین کے ہاتھوں میں پہنچنے ہی والا ہے۔

اسکے دیگر فیچرز میں 2 جی بی ریم،فل ایچ ڈی ڈسپلے اور  مائیکرو ایس ڈی سلاڈ انٹرنل سٹوریج کیپیسٹی،این ایف سی،وائرلیس پیمنٹ اور اعلٰی موبائل انٹرنیٹ کے لیے ایل جی ایل ٹی ای شامل ہیں۔

یہ کالے اور سفید رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ یہ ٹیبلٹ سونی کے جدید ترین ڈیزائن پر مبنی ٹیبلٹ ہے۔ 495 گرام وزن ہونے کے باوجود اسکا ڈسپلے 10.1 انچ ہے۔ اس ٹیبلٹ کو ایک میٹر پانی کے اندر 30 منٹ تک رکھا گیا اسکے باوجود یہ بند نہیں ہوا اور کام کرتا رہا۔

یہ ڈیوائس جنوری میں انٹرنیشنل کنزیومر الیکٹرانکس شو 2013 میں متعارف کرایا گیا سونی کا دعوٰی ہے کہ اس ڈیوائس نے کمپنی کے ایڈوانس بکنگ کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

کمپنی نے علاقائی لحاظ سے اس ڈیوائس کی قیمتوں کی فہرست ابھی تک جاری نہیں کی اور صارفین کو ہدایت کی کہ سونی کے مقامی اسٹورز سے اس ڈیوائس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

ورژن کی قیمت 550 پونڈ جی بی کی ریٹیل قیمت 450 پونڈ اور وائی فائی 32 بشمول 16 جی بی تک متوقع ہے۔

0 comments:

Post a Comment