Thursday 30 May 2013


نیویارک… این جی ٹی… کچھ آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے روایتی طریقوں سے ہٹ کر ایسی چیزوں کا سہارا لیتے ہیں کہ دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ایسے ہی ایک آرٹسٹ جوناتھن اسمتھ کا تعلق امریکا سے ہے جو بلبوں اور رنگوں کے امتزاج سے آرٹ کے ایسے عمدہ نمونے تخلیق کرتے ہیں کہ سراہے بنا نہیں رہا جاتا۔یہ ماہر آرٹسٹ بلبوں میں کئی رنگ اور بال بیرنگ سمیت مختلف اشیاء ڈال کر اُسے اس انداز میں پھاڑتے ہیں کہ آرٹ حسین شاہکار تخلیق ہوجاتے ہیں جس میں نظر آتی دلکشی کے سبب اُنہیں بار بار دیکھنے کا دل چاہتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment