Monday, 20 May 2013

نیویارک: پاکستان یا دنیا کے کسی بھی ملک میں موبائل یا اسمارٹ فون چھن جانا عام بات ہے مگر سوچیے اس وقت کیا ہو گا جب آپ کے ہاتھ ہی رابطے کے ڈیوائس بن جائیں؟

جی ہاں وہ وقت دور نہیں جب آپ کے ہاتھ موبائل فونز بن جائیں گے اور یہ جاپانی سائنسدانوں کا دعوٰی ہے جس پر وہ کام ابھی کر رہے ہیں۔

ٹوکیو یونیورسٹی کے سائنسدان ایسی انقلابی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں جس کے کامیاب ہونے کی صورت میں آپ کے ہاتھ ہی موبائل فونز کا کام کرنے لگیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کے زریعے ہاتھوں میں اسمارٹ فونز کی سکرین اور کی بورڈ یا کوئی اور حصہ دکھایا جا سکے گا اور آپ کسی بھی جگہ پر موبائل فونز کا کام اپنے ہاتھوں سے لیں گے۔

جاپانی سائنسدان ماساتوشی اشکوہ کے بقول یہ سسٹم تھری ڈی اشيا کو 2 ملی سیکنڈ میں ڈیٹیکٹ کر سکتا ہے،یہ ہائی سپیڈ ویژن پروگرام کو حرکت کرتی ہوئی چیزوں کو ٹریک کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے چہل قدمی کے دوران ڈسپلے کو منتقل کیے بغیر ہی فون کی اسکرین ہاتھ پر نمایاں ہوتی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے تحت آپ کو اسمارٹ فون ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں نہ ہی آپ کو اس کے لیے کی بورڈ درکار ہو گا آپ اس کے بغیر بھی کال کر سکیں گے۔

ان کو توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو حقیقت کی شکل دینے میں ایک سے دو سال لگ سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment