Wednesday, 15 May 2013

نیو یارک: زرا تصور کریں آپ رات کو گلی میں نکلیں مگر وہاں لیمپ کی بجائے درخت جگمگا کر گلی کو روشن کر رہے ہوں تو کیسا لگے گا؟

تو جناب سننے میں یہ جتنا بھی مضحکہ خیز ہو مگر امریکی سائنسدانوں نے ایسے درختوں کو حقیقی شکل دینے پر کام شروع کر دیا ہے۔ جو جگمگا کر راستوں کو روشن کر دیں۔

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والے یہ سائنسدان ان درختوں میں جنیٹک انجینیئرنگ کے ذریعے ایسی کیمیائی تبدیلیاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ بغیر بجلی کے ہی روشن ہو سکیں۔

سائنسی ٹیم کے مینیجر انٹونی ایونز کا کہنا ہے کہ ہم درودیوار روشن کرنے والے درختوں پر کام کر رہے ہیں ان کے اندر ایسے ڈی این اے کے بیکٹیریا ہوتے ہیں جو بغیر بجلی کے درختوں کو کسی بلب کی طرح روشن کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم کامیابی کے بہت نزدیک ہیں اور اس حوالے کسی وقت کی کوئی پیش گوئی ممکن نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جگمگاتے گلابوں کی تیاری جلد سے جلد ممکن بنائیں کیونکہ یہ لوگوں کی توجہ بہت جلدی اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment