Wednesday 15 May 2013

Surah-e- Yaseen's Virtues

Posted by Unknown on 18:56 with No comments
عطا بن ابی رباح کہتے ہیں کہ مجھے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد پہنچا ہے کہ جو شخص سورہ یسین کو شروع دن میں پڑھے اس کی تمام دن کی ضروریات پوری ہو جائیں ۔

احادیث میں سورہ یسین کے بھی بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں ایک روایت میں وارد ہوا ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک دل ہوا کرتا ہے قرآن شریف کا دل سورہ یسین ہے جو شخص سورہ یسین پڑھتا ہے حق تعالیٰ شانہ اس کے لیے دس قرآنوں کا ثواب لکھتا ہے ایک روایت میں آیا ہے کہ حق تعالیٰ شانہ نے سورہ طہ اور سورہ یسین کو آسمان و زمیں کے پیدا کرنے سے ہزار برس پہلے پڑھا جب فرشتوں نے سنا تو کہنے لگے کہ خوشحالی ہے اس امت کے لئے جن پر یہ قرآن اتارا جائے گا اور خوشحالی ہے ان دلوں کے لئے جو اس کو اٹھائیں گے یعنی یاد کریں گے اور خوشحالی ہے ان زبانوں کے لئے جو اس کو تلاوت کریں گی ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص سورہ یسین کو صرف اﷲ کی رضا کے واسطے پڑھے اس کے پہلے سب گناہ معاف ہو جاتے ہیں پس اس سورۃ کو اپنے مردوں پر پڑھا کرو ایک روایت میں آیا ہے کہ سورہ یسین کا نام توراۃ میں منعمہ ہے کہ اپنے پڑھنے والے کے لئے دنیا و آخرت کی بھلائیوں پر مشتمل ہے ا ور یہ دنیا و آخرت کی مصیبت کو دور کرتی ہے اور آخرت کی ہول کو دور کرتی ہے اس سورۃ کا نام رافعہ خافضہ بھی ہے یعنی مومنوں کے رتبے بلند کرنے والی اور کافروں کو پست کرنے والی ایک روایت میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سورہ یسین میرے ہر امتی کے دل میں ہو ایک روایت میں ہے کہ جس نے سورہ یسین کو ہر رات میں پڑھا پھر مر گیا تو شہید مرا ایک روایت میں ہے کہ جو یسین کو پڑھتا ہے اس کی مغفرت کی جاتی ہے اور جو بھوک کی حالت میں پڑھتا ہے وہ سیر ہو جاتا ہے اور جو راستہ گم ہوجانے کی وجہ سے پڑھتا ہے وہ راستہ پا لیتا ہے اور جو شخص جانور کے گم ہوجانے کی وجہ سے پڑھے وہ پالیتا ہے اور جو ایسی حالت میں پڑھے کہ کھانا کم ہوجانیکا خوف ہو تو وہ کھانا کافی ہو جاتا ہے اورجو ایسے شخص کے پاس پڑھے جو نزع مین ہو تو اس پر نزع میں اسانی ہو جاتی ہے اور جوایسی عورت پر پڑھے جس کے بچہ ہونے میں دشواریہو رہی ہو اس کے لئے بچہ جننے میں سہولت ہوتی ہے مقری کہتے ہیں کہ جب بادشاہ یا دشمن کا کوف ہو اور اس کے لئے سورہ یسین پڑھے تو وہ خوف جاتا رہتا ہے ایک روایت مین آتا ہے کہ جس نے سورہ یس اور والصفت جمعہ کے دن پڑھی اور پھر اﷲ سے دعا کی اس کی دعا پوری ہوتی ہے

0 comments:

Post a Comment