سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” فیس بک” پر پاکستانی صارفین کی
تعداد 90 لاکھ سے بڑھ گئی ، اس طرح پاکستان دنیا میں فیس بک کی مقبولیت
والےممالک کی فہرست میں 27 ویں نمبر پرآگیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فیس بک کے 70 فیصد صارفین کی
عمر25 سال یا اس سے کم ہے،پاکستان میںفیس بک صارفین میں سے 64لاکھ مرد جبکہ
27 لاکھ خواتین ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فیس بک پرروزانہ 6 ہزارنئے صارفین کا اضافہ ہوتا ہے۔
رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے کہ تقریباً 22 فیصد صارفین ایسے ہیں جو ابھی کالجز میں زیر تعلیم ہیں۔

0 comments:
Post a Comment