زلفوں کو سجانا سنوارنا تو ہر
خاتون کا حق اور شوق ہوتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ زندگی بھر میں صنف
نازک کم از کم ڈیڑھ سو مختلف ہیر اسٹائلز بناتی ہیں۔
جی ہاں یہ دلچسپ انکشاف ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 15 سے 65 سال
میں عام خواتین لگ بھگ ہر سال 2 بار اپنے مختلف انداز میں کٹواتی ہیں اور
ایک بار انہیں مختلف رنگوں میں رنگنے کی بھی کوشش کرتی ہیں۔
بالوں کے نت نئے انداز اپنانے کی وجہ اپنے حالیہ اسٹائل سے بیزاری یا کسی شخصیت سے متاثر ہونا ہوتا ہے۔
اسی طرح زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی جیسے شادی، بچے کی پیدائش وغیرہ بھی خواتین کو اپنی شخصیت نئی بنانے پر اکساتے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment