مائیکروسافٹ نے اپنے نیکسٹ-جنریشن گیم کونسول کی قیمت کا اعلان کر دیا
ہے۔ کونسول جس کا اعلان تین ہفتے قبول کیا گیا تھا 499 ڈالرز کا ہوگا۔
پیکیج میں ایکس باکس ون کونسول مع 500 جی بی ہارڈ ڈرائیو، ایک وائرلیس
کنٹرول، ایک کائینیکٹ ایکسسری اور دو ہفتے کے لیے مفت ایکس باکس لائیو گولڈ
ٹرائل شامل ہوں گے۔
گزشتہ ماہ اعلان کردہ کونسول کا آٹھواں ایڈیشن بذات خود ایک پاور ہاؤس
ہے۔ اس میں اوکٹا-کور اے ایم ڈی سی پی یو، بلورے ڈرائیو، 500 جی بی ہارڈ
ڈرائیو، 8 جی بی ریم (جس میں سے 5 گیمنگ کے لیے دستیاب ہوں گی) اور 4 کے
ڈسپلیز اور 7.1 سراؤنڈ ساؤنڈ سے ہم آہنگی شامل ہیں۔ کنیکٹیوٹی کے لیے اس
میں ایچ ڈی ایم آئی، 3 یو ایس بی 3.0 پورٹس اور وائی فائی شامل ہیں۔
کنٹرولر ایکس باکس 360 کے موجودہ کنٹرولر کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے
لیکن اسے ایرگونومکس کے اعتبار سے بہتر بنایا گیا ہے۔ ٹریگرز اب وائبریشن
کو سپورٹ کرتے ہیں اور اسٹارٹ اور بیک کے بٹن بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
کائینیکٹ برائے ایکس باکس ون مکمل طور پر ازسرنو ترتیب دیا گیا ہے۔ اس
میں موجودہ کیمرہ 1080 پکسل کا ہے۔ یہ 2 گیگابٹس فی سیکنڈ تک کا ڈیٹا
پروسیس کر سکتا ہے اور اس میں نیا آئی آر سینسر بھی شامل ہے۔ یہ بیک وقت چھ
کھلاڑیوں کی جانب سے ڈیٹا کو شناخت کرسکتا ہے۔ اب کونسول کو کارآمد بنانے
کے لیے کائینیکٹ کو ہمہ وقت کنیکٹ رکھنا ہوگا۔ مزید برآں یہ وائس ان پٹ اور
ایئر گیسچرز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
ایکس بک لائیو آن لائن سروسز اور گیمنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ایکس بکس 360
نئے ایکس باکس ون کی تفصیلات پیش کرنے کے علاوہ مائیکروسافٹ نئے اور
زیادہ سستے ایکس باکس 360 کا بھی اعلان کرنے میں مصروف رہا جو نئے ڈیزائن
کا حامل ہے۔ ادارہ اب بھی سمجھتا ہے کہ وہ مزید کونسولز فروخت کر سکتا ہے
اور اس حوالے سے گنجائش و صلاحیت اب بھی موجود ہے۔
ڈیزائن اب کونسول کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے، جو چمکدار اور میٹ بلیک ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی چیز تبدیل نہیں کی گئی۔
نئے ایکس باکس 360 کا 4 جی بی ورژن 199 ڈالرز یعنی 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 250 جی بی ورژن 299 ڈالرز میں ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment