لاس
ویگاس…این جی ٹی…امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک ایساکتا بھی مو جود ہے
جو کسی ماہر مصور کی طرح پینٹنگ کرتاہے۔آربرنا می یہ کتا اپنے دانتوں میں
بر ش کو پکڑ کر ماہرانہ طریقے سے پینٹنگ کے نمو نے تیا ر کر تاہے جبکہ اسے
ایک پینٹنگ تیا ر کر نے میں کم از کم 10سے15منٹ کا وقت لگتا ہے۔دو سالہ
آربر نامی کتے کوبرائس اور جنیفر ہینڈرسن نامی جوڑی نے ڈاگ شیلٹر ہوم سے
گود لیا تھا جس کے بعد اسکی پینٹنگ کی غیر معمولی صلاحیتیں دیکھ جہاں وہ
خود دنگ رہ گئے وہیں انکے جان پہچان والے بھی حیرت زدہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے
۔اس آرٹسٹ کتے کے مالکوں کا کہنا ہے کہ آربر دن بدن اپنی مصوری صلاحیتوں
میں نکھار لاتا جارہا ہے تاہم وہ مہینے میں صرف ایک ہی پورٹریٹ تیار کرتا
ہے۔کئی ٹیلویژن اور امدادی و فلاحی ایونٹس میں اپنی مصوری کی شاندار لائیو
پرفارمنس دینے والے آربر کے تیار کردہ تمام پورٹریٹس کم و بیش450ڈالر میں
باآسانی فروخت ہوجاتے ہیں۔
Monday, 3 June 2013
مصور کتا ،جس کی بنائی گئی پینٹنگ 450ڈالر میں فروخت ہوجاتی ہے
Posted by Unknown on 06:55 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment