کراچی
…کراچی کے چڑیا گھر میں مدھو بالا اور ملکہ نور جہاں کی تیسری سالگرہ دھوم
دھام سے منائی گئی ۔چڑیا گھر میں آج تو جنگل میں منگل کا سماں رہا،اور ہو
بھی کیوں نہ مدھو بالاا اور ملکہ نور جہاں کو یہاں آئے پورے تین سال جو
ہوگئے ہیں ۔ہتھنیوں کا نیا انداز دیکھنے آج بچے بھی تو آئے ،بچوں کے ساتھ
ساتھ بڑوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ دیکھی گئی ،اور وہ چاہتے ہیں کہ چڑیا
گھر کی انتظامیہ کو ایسے مواقع فراہم کرتے رہنا چاہیے،ہتھنیوں نے جہاں پھل
اور سبزیوں کے ساتھ کیک کے بھی خوب مزے اُڑائے ،مدھو بالا اور نور جہاں کے
لئے کیک کاٹنے کے کیلئے سی ایم کے کے سینئر ڈائریکٹر برائے کلچر اور
اسپورٹس شعیب محمد خان آئے۔چڑیا گھر میں ہتھنیاں مدھو بالا اور ملکہ نور
جہان کی اٹھکیلیاں دیکھ کر بچے اور بڑے خوب لطف اندوز ہوئے۔
Monday, 3 June 2013
کراچی کے چڑیا گھر میں مدھوبالااور ملکی نورجہاں کی تیسری سالگرہ
Posted by Unknown on 06:57 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment