ایل جی الیکٹرونکس (ایل جی) سفید رنگ میں نیکسس 4 جاری کرنے کا اعلان کرتا ہے، جو گوگل کے ساتھ تعاون کے ذریعے بنائے گئے اس مشہور اسمارٹ فون کا جدید ترین ایڈیشن ہے۔
نیکسس 4 وائٹ اصل نیکسس 4 جیسا شاندار اینڈرائیڈ تجربہ اور خصوصیات
فراہم کرتا ہے، جو ایل جی کے پیچیدہ ہارڈویئر ڈیزائن اور مشہور گوگل سروسز
کا ملاپ ہے جیسا کہ گوگل ناؤ اور فوٹو اسفیئر وغیرہ۔
ایل جی موبائل کمیونی کیشنز کمپنی کے صدر اور سی ای او ڈاکٹر جونگ-سیوک
پارک نے کہا کہ “نیکسس 4 نے اینڈرائیڈ 4.2 جیلی بین اسمارٹ فونز کے لیے
معیار مرتب کیا۔ نیکسس4 وائٹ ایک متاثر کن رنگ میں صارفین کے لیے وہی گوگل
تجربہ فراہم کرتا ہے۔”
نیکسس 4 وائٹ 4.7 انچ کی زبردست 1280 ضرب 768 ٹرو ایچ ڈی آئی پی ایس پلس
ڈسپلے (320 پی پی آئی) کے ساتھ آتا ہے جسے زیروگیپ ٹچ ٹیکنالوجی کی سپورٹ
حاصل ہے۔اس کے قلب میں کویلکوم سنیپ ڈریگن ایس 4 پرو پروسیسر اور 2 جی بی
ریم شامل ہے۔
29 مئی کو ہانگ کانگ سے شروع ہونے والا نیکسس 4 وائٹ اگلے چند ہفتوں میں
ایشیا،شمالی امریکہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کی مخصوص مارکیٹوں میں جاری
ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment